ہانگ کانگ نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے تعلیمی بیورو نے وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔

جمعرات کو طے پانے والی مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلیمی تعاون کو آسان بنانے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق یہ باہمی طور پر فائدہ مند اقدامات کا احاطہ کرتی ہے جس میں مہارت اور تجربے کا تبادلہ، تعلیمی لٹریچر، تدریسی امداد اور نمائشی مواد کے تبادلے کے ساتھ ساتھ اسکالر ز، اساتذہ، ماہرین ، طلبا اور دیگر تعلیمی اہلکاروں کے تبادلے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی سیکرٹری تعلیم چھوئی یوک لین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں قریبی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ آج تک مفاہمت کی 9 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی جا نب سے تعلیم کی بین الاقوامیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے ملکوں کے ساتھ تعلیمی تعلقات اور تبادلوں کو مستحکم کرنے کے عزم اور کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مفاہمت کی ان یادداشتوں سے دونوں اطراف کے درمیان تعلیم میں مزید جامع تبادلے اور تعاون کو آسان بنایا جائے گا۔

Related Posts