سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان
سعودی عرب کا پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود کی جانب سے پاکستان میں سعودی پاکستان ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس کا ہیڈ کوارٹر ریاض میں ہوگا جبکہ پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائیگی۔

پرنس فہد بن منصور السعود نے لاہور میں جاری فیوچر فیسٹ 2023ء سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا مقصد اس شعبے سے وابستہ افراد کیلئے آسانی پیدا کرنا اور شعبے کو فروغ دینا ہے۔

شہزادہ فہد بن منصور السعود کے مطابق میرے لیے یہ باعث فخر ہے کہ ایک ایسی ملاقات کا حصہ بن رہا ہوں جس میں آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین موجود ہیں، میں نے پاکستان کا سفر 5 سال قبل شروع کیا تھا جب لاہور میں ایک آئی ٹی کمپنی قائم کرنے امکانات دریافت کرنے کیلئے نکلا تھا۔

فہد بن منصور السعود اس بڑی ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں جس کو 2009ء میں ایک پاکستانی سلمان ناصر نے شروع کیا تھا اور یہ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے حوالے سے ایک اہم علامت ہے۔

شہزادہ فہد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فیوچر فیسٹ 2023ء کے موقع پر سعودی عرب کے وفد کو پاکستانی کمپنیز اور بڑے اسٹیک ہولڈرز سے ملنے کا موقع ملے گا، جس سے سرمایہ کاری، شراکت داری اور ٹیلنٹڈ افراد کو آگے آنے کا موقع بھی ملے گا۔

مزید پڑھیں:سرخ سیارے کے نئے راز بے نقاب، مریخ کی تاریخ میں سب سے بڑے زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی سمیت دوسرے شعبوں کے حوالے سے بھی پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے یہاں تکنیکی وسائل، کوالٹی انشورنس اور صارفین کے تجربات کے حوالے سے اچھا کام کرنے والے موجود ہیں۔

Related Posts