کورونا کے علاج کی سہولت موجودہے، عوام کوگھبرانے کی ضرورت نہیں، یاسمین راشد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No need to panic over hospital capacity: Yasmin Rashid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کیلئے سہولت موجود ہے، لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت 42 فیصد وینٹی لیٹر اور 63.2 فیصد انتہائی نگہداشت یونٹ کے بستروں پر مریض موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب جلد ہی تمام اسپتالوں میں مریضوں کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ داخل مریضوں کے لواحقین کو ان کی حالت سے متعلق اپ ڈیٹ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور صرف لاہور میں 19000 کیس موجود ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور وباء سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں نمونیا سے وفات پانے والی خاتون کو کورونا کی مریضہ قرار دینے کی کوشش

وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ جلد ہی صوبے میں کورونا کے علاج کے لئے ممکنہ اینٹی وائرل ریمڈیسیویر کا ٹرائل جلد شروع کردیا جائیگا اور ہم نتائج کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے کہ آیا اس دواء کو معیاری پریکٹس کا حصہ بنایا جائے یا نہیں۔

Related Posts