پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے امریکا کی حمایت درکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے امریکا کی حمایت درکار
پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے امریکا کی حمایت درکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی حمایت کرے۔

 دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے (ایف اے ٹی ایف)  کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو روز قبل کہا کہ امریکا ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پاکستان کی  حمایت کرے گا جبکہ یہ اجلاس فروری میں چینی دارالحکومت میں  ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے لیے ایف اے ٹی ایف کا اگلے ماہ ہونے والا اجلاس بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد پیرس میں اپریل کے مہینے میں ایک اور اجلاس ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف کے اپریل میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کو لسٹ میں رکھا جائے یا نہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہے جس کے مطابق پاکستان میں منی لانڈرنگ کی روک تھام جاری ہے جبکہ انفرادی طور پر جنگجو اب بھی اپنی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے فنڈز اکٹھے کرسکتے ہیں۔ اگر اپریل تک اس لسٹ سے نہ نکالا گیا تو پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ہے۔

Related Posts