پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے، چیئرمین پی سی بی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے، چیئرمین پی سی بی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ ہمارا ایک خاص اور اولین پروگرام ہے، پاکستان جونیئر لیگ کو اب ورلڈ جونیئر لیگ کا نام دینا ہے۔

پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کے معاہدے کی تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور اسپانسر ادارے کے نمائندے نے دستخط کیے۔

اس موقع پر چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے لیے ایک پروفیشنل پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں، پاتھ وے پروگرام کے سو بچوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاتھ وے پروگرام میرے دل کے قریب ہے، اس پروگرام کو ہم نے کامیاب بنانا ہے جس کے لیے سب کی مدد درکار ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمیں تو ایج گروپ میں ایسا موقع کبھی نہیں ملا تھا، ڈاگ آوٹ میں عظیم کھلاڑی ہوں گے ان سے سیکھیں، آپ کے لیے ہیرو بننے کا موقع ہے، خود کو پازیٹو رکھو۔

مزید پڑھیں: چھٹا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، سیریز 3-3سے برابر

انہوں نے کہا کہ آپ نوجوانوں کے لیے اس سے اچھا موقع نہیں ہو سکتا، اس موقع سے فائدہ اٹھاو، فٹنس اور فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دو اور خوراک کا خیال رکھو۔

Related Posts