چھٹا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، سیریز 3-3سے برابر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرا دیا، جس کے بعد سیریز 3-3سے برابر ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 ویں اوورمیں پورا کرلیا، فل سالٹ نے 41 گیندوں پر 87 رنز جارحانہ اننگز کھیلی، ٹیم کی جیت میں نمایا کردار ادا کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 169رنز بنائے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کا افتتاحی راؤنڈ مکمل

پاکستان کے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے کافی جارحانہ آغاز کیا، انگلش ٹیم نے پہلی پاور پلے (6 اوورز) میں ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنائے۔