ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وزیر اعظم عمران خان اور صدرِ مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان برادر اسلامی ملک  کے صدر  کا بنفسِ نفیس استقبال کریں گے۔ ترکی سے صدر طیب اردوان کو لے کر آنے والی فلائٹ سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گی۔

پاک فوج ترک صدر رجب طیب اردوان کو گارڈ آف آنر پیش کرے گی جس کے بعد ان کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترک صدرکے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

جمعے کے روز ایوانِ بالا و زیریں کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خطاب متوقع ہے۔ خطاب کے دوران ترک صدر امتِ مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا اہم پیغام دیں گے۔

صدر طیب اردوان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد پاک ترک بزنس فورم میں شرکت بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان ترک صدر سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران پاک ترکی تعلقات سمیت بین الاقوامی امور پر اہم گفتگو ہوگی۔

برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس کے بعد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔

دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان بھی ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران  پاک ترکی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوگی۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات متعدد تاریخی حوالوں سے گہری ثقافتی و مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بین الاقوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ 

Related Posts