کورونا وائرس: حکومت نے معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر لی۔عثمان ڈار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: حکومت نے معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر لی۔عثمان ڈار
کورونا وائرس: حکومت نے معیشت پر منفی اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر لی۔عثمان ڈار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ پوری دنیا میں 6 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے معیشت پر اثرات سے نمٹنے کی تیاری کی۔

خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان ان 6 ممالک میں سے ایک ہے۔ عوام کو وزیرِ اعظم عمران خان پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔

معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کو گھبرانا اور ڈرنا نہیں بلکہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ان سے لڑنا ہے۔ 

https://twitter.com/UdarOfficial/status/1240517529296080899

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومتِ پاکستان نے تصدیق کی  کہ کورونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ تصدیقی پیغام وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے دیا۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ میں تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث پہلے پاکستانی کی وفات ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی جاں بحق

Related Posts