پاکستان اور بحرین نے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرخارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بحرین نے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرخارجہ
پاکستان اور بحرین نے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرخارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منامہ: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین نے دو طرفہ و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز ہوا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے وفد کی صدارت کی اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی  اور شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت دونوں ممالک کے وفود میں گفت و شنید ہوئی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین میں پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں فروغ پر اتفاق کیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب کو مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے سنگین مظالم سے آگاہ کیا۔بحرینی وزیر خارجہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ 

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کے شکرگزار ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تاریخی و مذہبی روابط قائم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے گزشتہ روز خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران پاک بحرین تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان بحرین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts