کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief
Army chief

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورتحال پر غور کیاگیا جبکہ آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی پاکستان کو فتح کرنے کی کوشش اس کی آخری غلطی ہوگی، وزیراعظم

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدکامیاب ہوگی، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دباسکتا، ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق لے کر رہیں گے۔

Related Posts