آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief in nowshera
آرمی چیف کا آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ، روایتی وغیر روایتی جنگوں میںآرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرراولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور روایتی وغیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمرڈ کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف نے وہاں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل سرفرار ستار کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی ، تقریب میں شہداء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نوید مختار بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کی کارکردگی کو سراہا۔بعدازاں آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

Related Posts