اپوزیشن کو عمران خان کی تعریف کرنی چاہئے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کو عمران خان کی تعریف کرنی چاہئے۔فردوس عاشق اعوان
اپوزیشن کو عمران خان کی تعریف کرنی چاہئے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و  نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے اور چینی کے بحران کی رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے اپوزیشن کو چاہئے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی تعریف کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  اپوزیشن رپورٹ کوسیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کوسراہےجس نے تاریخ میں خوداحتسابی کی روشن مثال قائم کی۔

پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پروارکرنے کی بجائے اپوزیشن کواپنا حساب دیناپڑے گا۔ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤسے بھری ہے جبکہ پاکستانی قوم وہ وقت نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو،تایابھتیجےکواورصدرانورمجیدکو سبسڈی دیتاتھا۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا۔ وہاں وہ بندہ تعینات کیا جاتا تھا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا جبکہ 6 خاندان 50 فیصد سے زائد چینی کنٹرول کرتے تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیاکہ قانون سے کوئی بالاترنہیں۔عمران خان یاان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگرمل نہیں۔رپورٹ پبلک کرنادلیل ہےکہ وزیراعظم کی ترجیح افرادکانہیں  بلکہ پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔

چینی بحران کی رپورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان کے لائحۂ عمل کی تعریف کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کے مفاد کے سامنے جوآئے گاعمران خان اس کے راستے کی دیواربنے گا۔

Related Posts