گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں، گیس کتنی مہنگی ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHOTO:ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن کی جانب سے نرخ میں 147 فیصد تک اضافے کی درخواست پرلاہور میں عوامی سماعت کی۔

پشاور میں بدھ 27 مارچ کو ہونے والی اگلی سماعت کے ساتھ سوئی ناردرن نے 2646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافے کی درخواست کی ہے۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں پنجاب ،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا یکم جولائی سے اطلاق ہوگا۔

سماعت کے اختتام پر اوگرا حکام نے کہا کہ سوئی ناردرن کی ڈیمانڈ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں ہے اور عوامی سماعت کے عمل کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اعتراضات پر غور کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے ساتھ ساتھ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بھی اس منصوبے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ سماعت پر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

ایل سی سی آئی کے نائب صدر عدنان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی قیمتیں پہلے ہی باقی دنیا کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اور مزید اضافہ فیکٹریوں کو بند کرنے پر مجبور کر دے گا۔

Related Posts