او جی ڈی سی ایل کا گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے سندھ میں ڈرلنگ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1.78 billion allocated for Petroleum Division projects

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے سندھ میں ڈرلنگ کافیصلہ کیا ہے اور ڈرلنگ کا یہ عمل آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کی طلب8ارب مکعب فٹ یومیہ اور پیداوار4ارب مکعب فٹ ہے۔

مزید پڑھیں :سندھ میں زیر زمین گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

ملک میں توانائی کے میدان میں 50فیصدگیس کی قلت ہے تاہم پاکستان میں 105ٹریلین مکعب فٹ شیل گیس کے ذخائرموجودہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان میں 9.1بلین بیرل شیل آئل کے ذخائر موجود ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کے یوسی 1تجرباتی پائلٹ پروجیکٹ ہے جو کہ ذخائرکی پیداوار اورٹیکنالوجی ٹیسٹ کیلئے اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : موسم سرما کی آمد، کراچی کی صنعتوں کو ایک بار پھر گیس بحران کا سامنا

ادارے کا کہنا ہے کہ ووٹیکل پائلٹ ہول ہائیڈرالک فریکچرنگ کیلئے800ایم کھوداجائے گا۔

Related Posts