موسم سرما کی آمد، کراچی کی صنعتوں کو ایک بار پھر گیس بحران کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSGC HALTS GAS SUPPLY TO NON-EXPORT INDUSTRIES AS CRISIS WORSENS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کراچی کی صنعتوں کو ایک بار پھر گیس بحران کا سامنا ، سردیوں کے آتے ہی مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہونے سے پیداواری عمل شدید متاثر ہونے لگا۔

سردیوں کی لہر آتے ہی صنعتوں کو گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہوگئی جس سے صنعتوں میں پیداواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔

سائٹ صنعتی علاقے میں 6000 ہزار سے زائد صنعتیں موجود ہیں۔ گیس کی قلت ہونے سے ملکی برآمداد متاثر ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں : گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سی این جی سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

صنعتکاروں کے مطابق ایک طرف حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کے دعوے کرتے نظر آتی ہے مگر عملا کوئی اقدام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے برآمدی آرڈرز پورا کرنا مشکل ہوگیاہے۔

صنعتوں کو گیس کی فراہمی کی فراہمی پر لاپرواہی برتنے پر وزیر اعظم عمران خان سوئی سدرن اور نادرن کے ایم ڈیز کو فارغ کرچکے ہیں۔

اس کے باوجود یہ مسائل جوں کے توں ہیں۔دوسری جانب ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف اتوار کے روز انڈسٹریل زون کو گیس بندش کی جاتی ہے۔

گھریلو صارفین اور سی این جی اسٹیشنز کو فراہمی شیڈول کے مطابق کی جارہی ہے۔

Related Posts