ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سے آفیسرز کلب کی منیجنگ کمیٹی کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Officers Club Managing Committee meet Director General KDA

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کے ڈی اے آفیسرز کلب کی منیجنگ کمیٹی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان سے کے ڈی اے کلب کی بحالی کے حوالے سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں تمام قانونی نکات اور اقدامات پر غور کیا گیا اور کلب کی بحالی کے حوالے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سے تعاون کی درخواست کی گئی جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

ملاقات کے دوران منیجنگ کمیٹی نے کڈنی ہل پارک میں شجر کاری کے حوالے سے ڈی جی کے ڈی اے کو اپنے تعاون کی پیشکش کی جس کو ڈی جی کے ڈی اے نے قبول کیا اور طے پایا جلد اس سلسلے میں منیجنگ کمیٹی کی جانب سے کڈنی ہل پارک میں ایک پروگرام مرتب کیا جائے گا ۔

ملاقات میں ڈی جی کے ڈی اے کی کے ڈی اے کو مستحکم کرنے کی پالیسیوں کو سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں کے ڈی اے جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا۔

مزید پڑھیں: کے ڈی اے کے 3000 سے زائد ملازمین 2 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

اس موقع پر سیکرٹری کے ڈی اے آفیسرز کلب نورجہاں،فانس سیکرٹری سید قیصر امام، ممبران محیب اللہ جعفری، طارق جلیل، کمال احمد صدیقی، ڈاکٹر اسماعیل بھٹو، طارق ظفر، خرم مجیب اور سرپرست اعلیٰ کے ڈی اے ایمپلائزیونین نوید انور صدیقی کے ساتھ ساتھ ممبر فنانس قاضی عبدالقادر چیف انجینئر نوید اظہار ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نعیم وحید ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم اور اسٹاف آفیسر ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد بھی موجود تھے۔

Related Posts