ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 33 نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 3 ہزار 942 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 33 مثبت نکلے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 84 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 19 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 854 جبکہ جاں بحق افراد 30 ہزار 638 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 پاکستانی شہری وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 44 ہزار 490 ہو گئی جبکہ وائرس کی تشخیص کیلئے کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 8 ہزار 748 ٹیسٹ کیے گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ اور پنجاب متاثر ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 333 افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 617 جاں بحق ہوئے، سندھ میں وائرس کے 5 لاکھ 95 ہزار 466 کیسز رپورٹ جبکہ 8 ہزار 253افراد انتقال کر گئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے 2 لاکھ 24 ہزار 918 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 6 ہزار 375 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان میں کورونا سے 36 ہزار 32افراد متاثر جبکہ 378 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts