کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ کے محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ ڈیفنس میں 3، شادمان ہومز اور طارق روڈ پر ایک، ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے کیسز اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کے ہیں۔

قبل ازیں چین میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز کی پاکستان میں تصدیق کی خبر سامنے آئی تھی۔

ماہرینِ صحت کے مطابق جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی، تاہم ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے۔

Related Posts