اے کوائٹ پلیس سیریز کی تیسری فلم شائقین کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے کوائٹ پلیس سلسلے کی تیسری فلم شائقین کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے تیار
اے کوائٹ پلیس سلسلے کی تیسری فلم شائقین کو خوف میں مبتلا کرنے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشہورومعروف فلم نگار اور ہدایتکار جان کراسنسکی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اے کوائٹ پلیس سیریز کی تیسری فلم کا اسکرپٹ مکمل کر لیا گیا ہے جو کچھ ایسا کرے گا جو اس سے پہلے نہیں ہوا یعنی فلم بینوں کو خوف میں مبتلا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے کوائٹ پلیس کے نام سے فلموں کا سلسلہ 2018ء میں شروع ہوا تھا جس کی دوسری فلم گزشتہ برس منظرِ عام پر آچکی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ہدایتکار کرانسسکی نے کہا کہ سیریز کے مرکزی خیال میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

فلم کی کہانی لکھنے والے نکولس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ہدایتکار نے کہا کہ میرے ذہن میں سب سے پہلے انہی کا خیال آیا کیونکہ وہ نکولس جیف بہترین فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ میں نے انہیں اپنی کہانی سنائی اور انہوں نے پوری دنیا بنا دی۔

ہدایتکار جان کرانسسکی نے کہا کہ وہ کہانی اب ایک اسکرپٹ کی صورت میں منظرِ عام پر آنے والی ہے اور مجھے وہ بے حد پسند آئی۔ بہت جلد ہم فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے، تاہم انہوں نے فلم کے متعلق مزید تفصیلات مہیا کرنے سے انکار کردیا۔

فلم سیریز اے کوائٹ پلیس کے سلسلے کی پہلی دونوں فلموں میں ایک خاندان دکھایا جاتا ہے جو عجیب و غریب مخلوقات کی قید میں زندگی گزارتا ہے جو اندھی ہوتی ہیں لیکن ان کی حسِ سماعت انتہائی کمال کی دکھائی گئی ہے۔

آواز پیدا کیے بغیر زندگی گزارنے کے مرکزی خیال کے تحت ہی فلم سیریز کا نام اے کوائٹ پلیس رکھا گیا ہے۔ ہدایتکار کرانسسکی نے یہ نہیں بتایا کہ تیسری سیریز میں بھی یہی مرکزی خیال کام کرے گا یا عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے کوئی نیا طریقہ سامنے لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہمیں کسی سفید فام نجات دہندہ کی ضرورت نہیں، اُشنا شاہ کا کینیڈین وی لاگر کو جواب

Related Posts