سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان آہوں اور سسکیوں کیساتھ ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Niamatullah Khan was buried in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو ڈیفنس قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سعید غنی اور مرتضی وہاب، ایم کیو ایم رہنما عامر خان، وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار، کامران ٹیسوری،سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس سے قبل ٹریفک پولیس نے نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا اور جیل چورنگی سے پیپلز چورنگی تک آنے اورجانے والی سڑک بند رہی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی سے ادارہ نور حق تک نماز جنازہ کے لیے جگہ مختص کی گئی، کوریڈور تھری مزار قائد سے کانگریس کٹ کی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوریڈور تھری مزار قائد سے یوٹرن لے کر شارع قائدین کی طرف بھی متبادل راستہ دیا گیا۔

Related Posts