نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔فردوس عاشق اعوان
نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی بنیاد رشتوں کو مضبوط بنانے والے احساس پر قائم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کا رشتہ انسانی رشتوں کو مضبوط بناتا ہے جس پر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے احساس کفالت کارڈ کا اجراء ریاست کے ماں ہونے کی سوچ کی طرف ایک اور قدم ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام فلاحی ریاست کی طرف پیش رفت ہے جس کے تحت تقریباً 70 لاکھ غریب خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن ایک خاتون ایک بینک اکاؤنٹ کا عکاس ہے جو خواتین کی معاشی خودمختاری کی طرف اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔وزیراعظم نے شاہ خر چیوں کو کنٹرول کیااور سادگی کی مثال بنے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا میں خود ساختہ بیانیہ اُبھرا۔کہا گیا کہ وزیر اعظم نے کابینہ سے اپنی تنخواہ بڑھانے کی منظوری لی ۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافہ غلط خبر ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts