وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Ashiq Awan
Firdous Ashiq Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں،وزیراعظم نے شاہ خر چیوں کو کنٹرول کیااور سادگی کی مثال بنے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گزشتہ کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا میں پلانٹڈ نیریٹو اٹھا، وزیر اعظم کی تنخواہ کو جان بوجھ کر رنگ دیا گیا، ایسا رنگ دیا گیا کہ وزیر اعظم نے کابینہ سے اپنی تنخواہ بڑھانے کی منظوری لی ۔

فردوس عاشق نے کہاکہ ایسی افواہوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم نے کفایت شعاری کی اپنی ذات سے شروع کی، وزیر اعظم قوم کا ایک ایک روپیہ بچانے پر مصروف ہیں، من گھڑت افواہ جاری کرنا اور پھیلانا قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس وزیر اعظم نے کفایت شعاری کا اپنایا، وزیر اعظم نے شاہ خرچیوں کو کنٹرول کیا،وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس کی بجائے اپنے گھر رہنے کو ترجیح دی، بین الاقوامی دوروں پر کمرشل فلائیٹس پر سفر کو ترجیح دی۔

فردوس عاشق نے کہاکہ ماضی کے حکمران سرکاری خرچ پر عیاشیاں کرتے تھے، بدقسمت پہلو ہے میڈیا میں ایسے لوگ ہیں جو وزیراعظم پر تنقید کا موقع جانے نہیں دیتے، سابق وزیر اعظموں کو اختیار تھا جتنے مرضی کیمپ آفس بنائیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے تنخواہ میں اضافے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا۔ کیمپ آفسز میں عوام کا پیسہ ضائع ہوتا رہا، کیمپ آفس پر باقاعدہ قانون بنایا گیا ہے، اب کوئی وزیر اعظم ایک سے زائد کیمپ آفس نہیں بنا سکے گا۔

فردوس عاشق نے کہاکہ اس دورے میں وزیر اعظم نے قوم کا بیانیہ دنیا تک پہنچایا، سپانسرشپ کی تعریف کرنے کی بجائے تنقید ہورہی ہے، تنقید کرنے والوں کی لیڈر شہ بھی سپانسرشپ کی بینیفشری رہ چکی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ اسٹیٹ بنک نے ایکسپورٹ فنڈ اڑھائی ارب سے بڑھا کر پانچ ارب کردیا ہے ، اسٹیٹ بنک نے سستے قرضوں کو ایکسپورٹ سیکٹر میں بھی سہولت فراہم کی ہے، میڈیا سے متعلق پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related Posts