بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دوبارہ ماسک لازمی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New Delhi makes masks mandatory again after Covid cases surge

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: حالیہ دنوں میں بھارتی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد نئی دہلی کے حکام نے ماسک پہننے کو دوبارہ لازمی قرار دیدیا۔

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کاکہنا ہے کہ حال ہی میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر اور جیسا کہ ماہرین نے مشورہ دیا ہے ، جانچ کو بڑھانے ، ہدف شدہ آبادی کی ویکسی نیشن کوریج پر توجہ مرکوز کرنے اور پابندیوں کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح 1فیصدسے کم رہی ہے لیکن عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلمان مخالف کارروائیاں نہ رُک سکیں، نئی دہلی میں مسلمانوں کے گھر اور دکانیں مسمار

دہلی میں 2067 نئے کیسز کے بعدملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 43 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔بھارت میں اموات میں 40 کا اضافہ ہوا۔

چند ہفتے قبل ماسک نہ پہننے پرجرمانے سمیت بیشتر احتیاطی تدابیر کو ختم کرنے کے بعد حالیہ دنوں میں روزانہ کیسزکی تعداد تقریباً ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نئی دہلی کے پڑوسی کئی شمالی اضلاع نے ماسک کو دوبارہ لازمی قرار دیدیا ہے۔

Related Posts