لندن میں اہم اجلاس کا اختتام، نواز شریف پریس کانفرنس آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن میں اہم اجلاس کا اختتام، نواز شریف پریس کانفرنس آج کرینگے
لندن میں اہم اجلاس کا اختتام، نواز شریف پریس کانفرنس آج کرینگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی زیر قیادت لندن میں اہم اجلاس اختتام پذیر ہوا، نواز شریف پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو آگہی آج دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت نے نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے انعقاد پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی میں تبدیلی نہیں ہوئی، پاکستان 

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، وزیرِ داِخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ایاز صادق اور دیگر ن لیگی رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے معاشی فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ن لیگ کے اتحاد سے معرضِ وجود میں آنے والی حکومت کے سرکردہ حکام نے پنجاب کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے امور پر بھی مشاورت کی۔ نواز شریف پریس کانفرنس میں فیصلوں پر آگہی دیں گے۔

قبل ازیں نواز شریف سے مشاورت کے دوران اتفاق کیا گیا کہ آئین شکن عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو موجودہ حکومت کو ورثے میں ملے ملک کے معاشی، آئینی اور انتظامی بحرانوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران حکومت کے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملک کو بحرانوں سے  نکالنے کیلئے اہم فیصلے آج ہوں گے۔ 

 

Related Posts