علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتےہیں، نیول چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

naval chief
naval chief

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے کہاہے کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیراہتمام پہلی دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق قومی کانفرنس علامہ محمد اقبال کے ایک سو بیالیسویں (142) یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کا موضوع ’’فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت‘‘ تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت اور حاضرین سے خطاب کیا ۔

کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال سے روشناس کروانا اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران علامہ اقبال کی فلسفیانہ و عملی رہنمائی اور اسلامی ریاست میں اس کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی جانب سے فاسٹ اٹیک کرافٹ 4 جہازلانچ کردیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں اقبال کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسفہ اقبال کا قرآنی تعلیمات کے ساتھ تعلق بیان کیا۔ نیول چیف نے کہاکہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔ یہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی میں قائم اقبال چیئر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا مقصد طلباء میں اقبال کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کے تمام کیمپس نے بھی ویب لنک کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ کانفرنس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمان اسکالرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Related Posts