نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اغواء

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ اغواء

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد سے اغواء کرلیا گیا، رمنا پولیس نے بھائی کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ نادرا ہیڈ کوارٹر میں بطور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہیں۔

مقدمہ کے متن کے مطابق نجیب اللہ رات گھر سے نکلے اور واپس نہیں آئے،صبح کال کر کے پشاور جانے کا بتایا،کچھ دیر بعد کال کی اور بتایا کہ پشاور ہوں آواز بہت گھبرائی ہوئی تھی۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اُن کی دوبارہ کال آئی اور گھبرا کر کہہ کہ مجھے کسی نے بٹھا لیا ہے،ہمیں شک ہے کہ بھائی کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔

پولیس نے مختلف نمبروں کی سی ڈی آرز پر کام شروع کر دیا،سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

Related Posts