مریم نواز کی پیشی کیلئے سیکیورٹی طلب، نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN caravans head to Islamabad for power show

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کیلئے سیکیورٹی طلب کر لی گئی ہے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے نیب آفس میں ریلی کے ہمراہ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نیب حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

نیب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب مریم نواز کی پیشی سے قبل مسلم لیگ (ن) نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس جاتی امرا میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا جس میں نیب میں پیشی سے متعلق حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس اور رینجرز سے معاونت کی اپیل کی۔

قومی احتساب بیور (نیب) کے ترجمان نے 2 روز قبل کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور کو ریڈزون قرار دینے کی درخواست بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پیشی، نیب نے پولیس اور رینجرز سے معاونت کی اپیل کردی

Related Posts