سندھ کے شہری علاقے معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM Leader Khalid Maqbool Siddiqui press conference today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقے گذشتہ گیارہ سال سے معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں،سندھ حکومت نے شہری ادارے اپنے قبضے میں کرلیے ہیں۔

لوٹ مار اورکرپشن کیلئے شہری ادارے سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیےبدعنوانی اور کرپشن کے سبب کراچی کے معصوم شہری اذیت کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت سندھ نے بدعنوانی کے ذریعے شہری سندھ کو دیہات میں تبدیل کردیامیرٹ کوجانچنے والے ادارے میں سب سے بڑی کرپشن ہورہی ہےسندھ پبلک سروس کمیشن میں من پسند افسران کو بھرتی کردیا گیا ہے۔

میرٹ کے نام پرنااہل بدعنوان اور بے ایمان لوگوں کے حوالے سندھ کا نظام کیاجارہاہےکراچی واٹر اینڈر سیوریج بورڈ کی حدودکو بڑھاکر کنٹریکٹ کے نام پرمن پسند افسران کو بھرتی کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سوال وفاق سے ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔

لاڑکانہ سے 75پولیس اہلکاروں کو کراچی میں تعینات کردیا گیاکراچی میں پولیس افسران کا ٹرانسفر کرکے لاڑکانہ میں پھر سے نئے ہولیس افسران کو بھرتی کیا جائے گااندرون سے ملازمین کاکراچی ٹرانسفر کرکے وہاں پھر سے نئے ملازمین بھرتی کرلیے جاتے ہیں۔

ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کا کا کہنا ہے کہ چور دروازے کے ذریعے سندھ حکومت کی شہری سندھ دشمن پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،سندھ میں حکومت کی نا انصافیوں کے سبب سندھ میں دوسرے صوبے کے نعرہ کو تقویت ملے گی، نیب سے مطالبہ کرتے ہیں شہری سندھ کی وزارتوں کو اندرون سے منتقل کرنے کی تحقیقات جلد شروع کریں۔

مزید پڑھیں: متحدہ کا کابینہ میں واپسی سے انکار، حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے، خالدمقبول

خواجہ اظہارکا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے سندھی اس بات کو کیوں نہیں سمجھتے کہ شہری سندھ کے وسائل پر ڈاک ڈال کر احساس محرومی بڑھ رہاہے،میرا حق بنتا ہے کہ سندھ کے متعصب حکمران اور آفسران سے پوچھوں کہ تمہارا ڈومیسائل کہا کا ہے۔

سندھ کے شہری علاقوں کی بھرتیاں آئی بی اے سکھر کیوں کرے گا،آئی بی اے سکھرکے وائس چانسلر نا اہل ہوگئے وہ فوری استعفی دیں،۔

پیپلزپارٹی کو  کراچی کھلتا ہے،جب سے کراچی بلڈنگ کو سندھ بلڈنگ کیا ناجائز تعمیرات اور کرپشن عروج پر پہنچ گئی ۔رابطہ کمیٹی اجازت دے وزیراعلی سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

وزیراعلی سندھ کبھی سکھر اور کراچی میں دستیاب پانی پی کر تو دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ شہری سندھ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،کراچی میونسل کارپوریشن اورڈسٹرکٹ سینٹرل ایسٹ ویسٹ اور کورنگی میں ملازمتوں پر پابندی لگادی گئی ہےاورصرف ڈسٹرک ساؤتھ اور ملیر میں ملازمتیں دی جارہی ہیں۔

Related Posts