متحدہ کا کابینہ میں واپسی سے انکار، حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے، خالدمقبول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt team fails to satisfy MQM-P following reservations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان مذاکرات کا ایک مرحلہ مکمل اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیردفاع پرویز خٹک نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا، ساتھ ہی دونوں نے قوم کو جلد خوشخبری سنانے کی امید بھی دلائی اور کہا کہ ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تھوڑی بہت غلط فہمیاں پیدا ہوئیں لیکن آج اچھی بات چیت ہوئی۔

وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم ایم کیو ایم کو واپس کابینہ میں آنے کی دعوت دیتے ہیں، فیصلہ انہیں کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں سے بات چیت کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے، جس میں جہانگیر ترین اوراسد عمر و دیگر شامل ہیں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ایم کیو ایم ودیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملے ہیںاورکوئی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جارہا، پی ٹی آئی حکومت 5 سال مکمل کرے گی۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان اب کوئی مسئلہ نہیں رہا ، ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے، ہماری نیت صاف ہے، جو کمی رہ گئی تھی وہ پوری کردی جائے گی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت میں شمولیت سے قبل ہمارے کچھ مطالبات تھے جو مانے گئے لیکن بعدمیں وہ حکومتی وعدے بن گئے، جن کے پورا ہونے کے ہم آج بھی منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی کابینہ میں شمولیت کی دعوت، متحدہ نے 4 مطالبات رکھ دیئے

ایم کیوایم کے کنویئنرنے کہا کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کیا تھااورپی ٹی آئی بھی اس بات کی گواہ ہے اور ہمارے وہ نکات بھی عوام کے سامنے ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سندھ کے شہریوں کا کیس لڑرہے ہیں، وزارت ہمارا مطالبہ تھا ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ جتنے مطالبات ہیں، ان پر تاریخوں کے ساتھ روڈ میپ طے ہوا تھا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان کو چلانے کے لیے کراچی 65 فیصد ریونیو دے رہا ہے اوروعدہ خلافی کی وجہ سے اختیارات کی نیچے منتقلی کا سبب نہ بن سکی، 18ویں ترمیم کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی،جس سے عوام کو فائدہ ہوگا، حوصلہ افزا گفتگو کے دوران ہمارے بیچ کوئی ناراضی کی بات نہیں ہوئی۔ایم کیو ایم کے سینیٹرزاوراین این ایز حکومت کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Related Posts