ایم کیو ایم کس شرط پر کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے تیار ہوگئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM agrees on removal of Governor Kamran Tessori
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کرلیا۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پہلے کامران ٹیسوری کی تبدیلی سے انکار کیا تھا، اب اس معاملے پر لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر فروغ نسیم اس عہدے کے لیے کامران ٹیسوری کی جگہ مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر سیاسی تقسیم پیدا کرنے اور صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان خلیج کو مزید وسیع کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا تھا کہ کامران ٹیسوری شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

جواب میں ایم کیو ایم پی نے وقار مہدی کے بیان کو غیر ضروری اور غیر سنجیدہ قرار دیا تھا۔ ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں اپنے 15 سالہ دور حکومت میں بڑھتے ہوئے احساس محرومی کا ازالہ کرنا چاہیے۔ پی پی پی کو گورنر سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کا حق نہیں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جسٹس مقبول باقر (ر) سندھ کے اگلے گورنر بننے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

مقبول باقر جو سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بعد سب سے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے تھے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹیسوری کی جگہ بیرسٹر فروغ نسیم کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد چند روز میں گورنر کی تبدیلی متوقع ہے۔

Related Posts