نسیم شاہ کو بنوں پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر کی وضاحت

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کی گرفتاری کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر مانسہرہ میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مولانا نسیم شاہ کو دو روز قبل بنوں سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار انہیں اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتاری کے وقت مولانا نسیم شاہ نے معمولی مزاحمت کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس اہلکار انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے دوران رینجرز اہلکاروں کی موجودگی بھی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کے مطابق مولانا نسیم شاہ کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت گرفتار کرکے مانسہرہ میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد ان کی نظر بندی کے حوالے سے مزید تفصیلات اور انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ حکم نامے کی معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

Related Posts