قائدِ اعظم اور اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔گورنر پنجاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدِ اعظم اور اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔گورنر پنجاب
قائدِ اعظم اور اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔گورنر پنجاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسلام آباد کا نام محفوظ شہروں میں شامل ہونے پر ردِ عمل میں  کہا ہے کہ قائدِ اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد کا نام دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا جو قابلِ فخر ہے۔

اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھ سمیت 22 کروڑ پاکستانیوں کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ کوئی شک نہیں کہ دنیا آج پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے۔

لاہور میں  گزشتہ برس 11 نومبر کو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ  حکومت  نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں ہوگی۔گورنر پنجاب

Related Posts