شرح سود میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟ اسٹیٹ بینک 26 اکتوبر کو اہم فیصلے کرے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں شرح سود کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ مارکیٹ سروے کے مطابق بیشتر شرکاء شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

سروے میں شامل 61 فیصد افراد کے خیال میں اسٹیٹ بینک شرح سود بڑھا سکتا ہے۔ ان میں سے 54 فیصد نے نصف فیصد اضافے کی پیش گوئی کی جبکہ 7 فیصد شرکاء کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ دوسری جانب 39 فیصد شرکاء کی رائے ہے کہ شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی بینک نے 14 ستمبر کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آئندہ اجلاس میں ہونے والا فیصلہ مہنگائی، معاشی سرگرمیوں اور مالیاتی منڈیوں کے لیے اہم ہوگا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے فیصلے اور اس کی وجوہات سے متعلق تفصیلات جاری کرے گا۔ شرح سود میں اضافے یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کرے گی۔

Related Posts