سونے کی قیمت میں پھر کمی! فی تولہ 4 لاکھ 35 ہزار کا؛ چاندی کی قدر میں بھی گراوٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بدھ 21 اکتوبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق بدھ 21 اکتوبر 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 772 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 707 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 41 ہزار 511 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 27 روپے گھٹ کر 6 ہزار 207 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 23 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 321 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 9 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 120 ڈالر ہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 27 سینٹ کمی کے بعد 57.29 ڈالر ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخ نیچے آئے ہیں تاہم زیورات کی خریداری کے وقت مقامی صرافہ بازار میں قیمت، اجرت اور دیگر اخراجات مختلف ہوسکتے ہیں۔

Related Posts