انڈس ہائی وے پر قیامت ٹوٹ پڑی! مسافر بس حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 38 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے شہر راجن پور میں دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 10 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 38 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ راجن پور کے علاقے روجھان میں انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ بدقسمت مسافر بس کراچی سے مسافروں کو لے کر ڈیرہ غازی خان کی طرف روانہ تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ تمام لاشوں اور زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر قریبی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا یہ پہلا بڑا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل گزشتہ روز ملتان کے بوسن روڈ پر بھی ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Related Posts