روزانہ تین کپ چائے، ہارٹ اٹیک سے بچائے! جرنل آف انٹرنل میڈیسن کی نئی تحقیق میں دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو فائل)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کو انتہائی شوق سے پیا جاتا ہے اور بہت سے لوگ تو اس کے بغیر اپنے دن کا تصور بھی نہیں کر سکتے تاہم ایک نئی طبی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ چائے پینے کا طریقہ کار براہِ راست دل کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

معروف جریدے جرنل آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 30 سے 79 سال کی عمر کے 4 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نو سال تک جاری رہنے والے اس مطالعے میں محققین نے دیکھا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم تین بار چائے پیتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراضِ قلب کا خطرہ 11 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد اس سے زیادہ مستفید ہوتے ہیں کیونکہ چائے میں قدرتی طور پر پولی فینولز اور اینٹی آکسائیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے اور دل کی شریانوں کو تحفظ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

بڑی انتباہ: انتہائی گرم چائے نقصان دہ

تحقیق میں ایک انتہائی اہم نکتہ یہ سامنے آیا ہے کہ چائے کا درجہ حرارت بہت معنی رکھتا ہے۔ جو لوگ بہت زیادہ گرم چائے پینے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں امراضِ قلب کا خطرہ کم ہونے کے برعکس 16 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس کے برعکس، اعتدال میں رہ کر اور نیم گرم چائے پینا دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

Related Posts