موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار کا ریلیف! شہباز حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے حکومت نے موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو مالی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت اہل موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ تقریباً 2 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کو تین ماہ کے لیے نافذ کرنے کی تجویز ہے تاہم مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور حکومتی فنڈز کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی مدت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مالی معاونت کا مقصد پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث موٹرسائیکل مالکان پر پڑنے والے اضافی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

فی الحال تقریباً 2 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز زیر غور ہے تاہم حتمی رقم اور دیگر تفصیلات کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے میں فی الحال پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو شامل نہیں کیا گیا۔

ناقدین کے مطابق اس محدود دائرہ کار کے باعث مجموعی مہنگائی کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آنا مشکل ہے کیونکہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔

Related Posts