محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سنگل مل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سنگل مل گیا
محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سنگل مل گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں تاہم انہیں پہلے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سال 2020ء میں انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

نجم سیٹھی کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے میرا موقف بہت سخت ہے تاہم عامر سزا بھگت چکے ہیں، انکے کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

قبل ازیں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق نے بھی محمد عامر کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انکا کہنا تھا کہ عامر کی فٹنس اچھی ہے تو انہیں کم بیک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 2009 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، وہ اس وقت بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں سہلٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

Related Posts