مودی حکومت کی ہرزہ سرائی، کسانوں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: جمہوریت کی دعوے دار مودی حکومت دھونس اور دھمکیوں پر اتر آئی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ احتجاج کے دوران لال قلعے پر حملے اور جھنڈے لہرانے والوں نے ملک اور پرچم کی بے حرمتی کی جو کہ ناقابل معافی جرم ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آڈیو پیغام میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دارالحکومت میں داخل ہونے اور مظاہرین کے لال قلعے پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

دھمکی آمیز لہجے میں مودی نے واقعے کے 4 دن بعد اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے بھارتی پرچم کی بے حرمتی کی ہے جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

مودی نے کسان مظاہرین تو درکنار سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی زرعی پالیسی کی خود ساختہ تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اور اپنی متنازع پالیسی کا ہرممکن دفاع کرنے کی ناکام کی کوشش کی۔

مودی نے اپنے روایتی جارحانہ اور آمرانہ انداز خطابت میں کسان مظاہرین کو سخت کارروائی کے لیے تیار رہنے کا کہتے ہوئے کہا کہ پرچم اور ملک کی بے عزتی کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی کسان دشمن زرعی پالیسی کے خلاف ہزاروں کسان دارالحکومت کی سرحدوں پر تین ماہ سے احتجاجاً بیٹھے تھے تاہم سنوائی نہ ہونے پر وہ یوم جمہوریہ کے دن نئی دہلی میں داخل ہوگئے اور انہوں نے لال قلعہ پر اپنے جھنڈے لہرا دیئے تھے۔

Related Posts