ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج کی زیر صدارت افسران جامعہ کا اجلاس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج کی زیر صدارت افسران جامعہ کا اجلاس
ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج کی زیر صدارت افسران جامعہ کا اجلاس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر وممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹرمحمد حسان اوج کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں گریڈ 16 سے 17 میں جانے والے افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جنہیں ڈاکٹر حسان اوج نے خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ٹائم پے اسکیل اسکیم پرموجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے وائس چانسلر کا منصب سنبھالتے ہی عملدرآمد شروع کرادیا جو ان کی ملازمین دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے۔

ڈاکٹر حسان اوج نے کہا کہ جس طرح وائس چانسلر صاحبہ ملازمین جامعہ کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں وہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہے اور ہمیں جامعہ کی ترقی کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرور ت ہے۔

واضح رہے کہ ان تمام افسران کا ٹائم پے اسکیل اسکیم سے استفادہ کی منظوری 2018 ء کے سنڈیکیٹ میں ہوچکی تھی جس پر عملدرآمد اب ممکن ہوسکاہے اور موجودہ انتظامیہ اور بالخصوص ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے سنڈیکیٹ کے 2018 ء میں ہونے والے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کویقینی بنایا اور سنڈیکیٹ کے فیصلوں کی اس کے وقار کے مطابق لاج رکھی۔

انہوں نے حالیہ ٹائم پے اسکیل سے استفادہ کرنے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جامعہ ہم سب کی ہے اور ہمیں اس کی ترقی کے لئے اپنا مثبت اور کلیدی کردار اداکرناچاہئے۔ہم وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کے شابشانہ جامعہ کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کام کرنے کو تیار ہیں۔

ڈاکٹر حسان اوج نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ملازمین کے جائز کاموں کو منفی پروپیگنڈے کے ذریعے غلط تاثر دے کر پیش کیاجارہاہے جو قابل مذمت اور ملازمین دشمنی کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں:پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل جامعہ کراچیORIC کی قائم مقام ڈائریکٹر تعینات

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ دیگر تعطل کا شکار مسائل جس میں سلیکشن بورڈز،پے فیکسیشن،ملازمت کی مستقلی،ڈیپارٹمنل پروموشن کمیٹی کے تواترسے اجلاسوں کے انعقاد اور اس پر عملدرآمد سرفہرست ہیں پر بھی فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts