پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل جامعہ کراچیORIC کی قائم مقام ڈائریکٹر تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی پہلی بار ڈین ریسرچ گرانٹ ORIC اکاونٹ سے دینے کے باوجود 5 ڈین غیر حاضر
جامعہ کراچی پہلی بار ڈین ریسرچ گرانٹ ORIC اکاونٹ سے دینے کے باوجود 5 ڈین غیر حاضر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : جامعہ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ نے اچھی شہرت کی حامل اور بااصول خاتون پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گُل کو آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) کا قائم مقام ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ اس سے قبل انچارج ڈاکٹر اسماء کے پاس چارج تھا۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ناصرہ خاتون کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر پروفیسر مقصود علی انصاری کے دستخط سے جاری ہونے والہ نوٹی فکیشن NO.B/Esst.(T)/(ORIC)/2022 جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر محمد اجمل خان انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلوفائٹ یوٹیلائزیشن (ISHU) کی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر اسما تبسم انچارج ORIC تعینات تھیں ۔

معلوم رہے کہ اس وقت آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) میں کوئی بھی مستقل ڈائریکٹر نہیں تھا جس کی وجہ سے عارضی طور پر ڈاکٹر اسماء تبسم کو انچارج اورک بنایا گیا تھا ۔ جن سے قبل اورک کی انچارج شعبہ باٹنی کی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ ڈائریکٹر اورک تھیں جو جنوری میں ریٹائرڈ ہوئی تھیں ۔ اُن سے بھی قبل سابق رجسٹرار ڈاکٹر ماجد ممتاز کے پاس ڈائریکٹر اورک کا چارج رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ORIC کیلئے حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے) کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ ‛ ڈاکٹر بلقیس گل اور ڈاکٹر ارم سے رابطہ کر کے انہیں ORIC کے ڈائریکٹر شپ کیلئے آفر کی گئی تھی جس کے بعد حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے) کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی جانب سے مبینہ طور پر انتظامیہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر رضا شاہ کو ڈائریکٹر ORIC نہ بنانے سے منع کردیا ۔

واضح رہے کہ حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے)کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر اقبال چوہدری 4 برس قبل اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو گئے تھے جس کے بعد ا ن کو ایک بار پھر دوسال کے لئے خلاف ضابطہ طور پر سینئر پروفیسرز کی حق تلفی کرکے ڈائریکٹر بنایا گیا تھا جس کے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انہیں دوسری بار پھر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد د و سال کے لئے ڈائریکٹر ایچ ای جے بنا دیا تھا جس کی وجہ سے ایک بارپھرسینئر پروفیسرز کی حق تلفی کی گئی ہے۔ جس کے بعد اب ڈاکٹر اقبال چوہدری 2023 تک قائم مقام ڈائریکٹر ہونگے ۔

حیرت انگیز طور پر حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے) نے خلاف ضابطہ طور پر تقریبا 10 برس قبل جامعہ کے ORIC کے ہوتے ہوئے اپنا آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) بنا لیا تھا، اس حوالے سے حسین ابراہیم جمال ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایچ ای جے)کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری سے رابطہ کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی سینئر پروفیسر کو کسی دوسرے ڈپارٹمنٹ میں اس طرح کی ذمہ داری دینے سے ہماری اپنی چیزیں متاثر ہوتی ہیں کیوں کہ ایچ ای جے خود اہم امور کی انجام دہی میں مصروف ہے اورڈاکٹر رضا شاہ خود بھی اہم ذمہ داریوں پر تعینات ہیں جن کی ایچ ای جے کو بہت ضرورت ہے ۔

جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر مقصود انصاری نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے از خود بعض سینئرز پروفیسرز سے رائے لی تھی کہ اگر ان کو اورک کا ڈائریکٹر بنایا جائے تو کیا وہ انکار تو نہیں کردیں گے، کیوں کہ اگر کسی کو بنا دیا جائے اور بعد میں وہ انکار کردے تو اس صورت میں عجیب سالگتاہے، اس لئے ہمارے سامنے ڈاکٹر رضا شاہ، ڈاکٹر بلقیس گل اور ڈاکٹر ارم سمیت دیگر کا آپشن بھی آیا تھا، ہم نے معاملات کو چلانے کیلئے ڈائریکٹر تعینات کرنا ہے جس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو اہے تاہم کسی کے منع کرنے والی بات میں صداقت نہیں ہے ۔

Related Posts