میڈیا نے پوری دنیا میں بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا، مشعال ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین خوف میں زندگی گزار رہی ہیں،مشعال ملک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :بھارتی جیل میں نظر بند حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ پوری دنیا میں میڈیا نے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے،خطے کی سلامتی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے منسلک ہے۔مشعال ملک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی تمام توجہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر ہونی چاہیے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کررہاہے ، ہم ایل او سی پر شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گئے اور بھارت کو یہ واضح پیغام دینا تھا 5اگست کے اقدامات پوری کشمیری قوم نے مسترد کر دئیے ہیں،مقبوضہ کشمیر پر ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور ہماری منزل سری نگر ہے۔

منگل کو وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت 5 اگست کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی قومی سلامتی معیدیوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبردرانی اور اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ نے دورہ لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر اور مظفر آباد کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے اور معصوم شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نیا نقشہ جاری، کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائینگے،وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکی ہے اور پوری قوم 5 اگست کو متحد ہوکر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منائے گی، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

Related Posts