میٹرک بورڈ دسویں ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ دسویں ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
میٹرک بورڈ دسویں ریگولر و پرائیویٹ اور خصوصی طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ اور قوت سماعت و گویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبا ت یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر اور ایس ایم ایس سروس bsek لکھ کر اسپیس دیں اور اپنا رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ میں 19638 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے،جن میں سے 18640طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے،جبکہ دو نوں پرچوں میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 998 اور صرف ایک پرچے میں غیر حاضر طلباء وطالبات کی تعداد 354 رہی۔

امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 8191 طلباء اور 10449 طالبات شامل ہیں۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا، کامیاب طلباء و طالبات میں سے 733 نے اے ون گریڈ، 1622 نے اے گریڈ، 2810 نے B گریڈ، 3842 نے Cگریڈ، 4697 نے D گریڈ اور 4355 نے E گریڈ حاصل کیا۔ جبکہ اضافی پرچہ دینے والے کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 227 رہی۔

مزید پڑھیں:
جامعہ اُردو سلیکشن بورڈمیں مخصوص امیدواروں سے پیسے لینے کا انکشاف
داؤد یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں پر اینٹی کرپشن کے ذریعے پردہ ڈالنے کی تیاری

اسی طرح قوت سماعت وگویائی سے محروم خصوصی طلباء و طالبات نے مذکورہ امتحان میں 104 نے رجسٹریشن حاصل کی اور 99 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 5امیدوار غیر حاضر رہے،جس میں 98طلباء و طالبات نے فرسٹ ڈویژن جبکہ ایک طلبہ ایک پیپر میں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے فیل قرار پایا،اس طرح نتائج میں کامیابی کا تناسب 98.99 فیصد رہا۔

Related Posts