لابنگ شروع، مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تیاریاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت کے قیام اور مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، منتخب اراکینِ اسمبلی نے لابنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب  صوبے کو سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئیں، مریم نواز نے مختلف سرکاری محکموں سے بریفنگ لی، چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری صحت علی جان نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

پنجاب کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی مریم نواز کو بریفنگ دی جن میں سیکریٹری ایکسائز، محکمہ تعلیم کے 2 سیکریٹریز اور سیکریٹری سی این ڈبلیو شامل ہیں۔ مزید محکموں کے سیکریٹریز کی بریفنگ کے بعد ورکنگ پالیسی سازی کا فیصلہ ہوگا۔

تاحال الیکشن کمیشن نے متعدد اراکین کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29فروری سے قبل بلایا جائے گا۔ بعد ازاں مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب ہوں گی۔

راولپنڈی سے منتخب اراکینِ پنجاب اسمبلی صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے متحرک ہیں۔ لابنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں میں سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ  نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی سنبھال چکے ہیں۔

Related Posts