عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ! اہم تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات و مضمرات
تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات و مضمرات

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی ریکارڈ کی گئی جس کی اہم وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم ہونے کی امید قرار دی جا رہی ہے تاہم سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر حملوں کے تسلسل نے عالمی توانائی کی فراہمی سے متعلق خدشات برقرار رکھے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.23 ڈالر یعنی 2.16 فیصد کمی کے بعد 101.04 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کے نرخ بھی 2.21 ڈالر یعنی 1.89 فیصد کم ہو کر 114.51 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے۔ یہ قیمتیں گرین وچ معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 26 منٹ پر درج کی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا اور نرخ تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے تھے۔

Related Posts