فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار روپے کا! چاندی کی قیمت مستحکم، جانیں 17 نومبر کے ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں منگل 17 نومبر 2026 کے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی تولہ سونے کے نرخ میں کوئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کی سطح پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر 16 نومبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد نرخ 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر آگئے تھے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور فی اونس نرخ 3 ہزار 864 ڈالر پر برقرار رہے۔

ادھر مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 228 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔

Related Posts