سونے کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر! فی اونس 3 ہزار 796 ڈالر کی سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں شدید دباؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں بدھ کے روز فی اونس نرخوں میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت ستمبر 2025 کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 3,796 ڈالر 37 سینٹ فی اونس ہوگئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.7 فیصد تنزلی کے بعد 3,799 ڈالر 30 سینٹ فی اونس پر آگئے۔

سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے اثرات دیگر قیمتی دھاتوں پر بھی نمایاں ہوئے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.9 فیصد کم ہوکر 46 ڈالر ایک سینٹ فی اونس رہ گئی جبکہ پلاٹینم کے نرخ 1.3 فیصد کمی کے بعد 1,410 ڈالر 64 سینٹ فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔

اسی طرح پیلیڈیم کی قیمت میں بھی 1.9 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کے نرخ 952 ڈالر 4 سینٹ فی اونس پر آگئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے، چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بیک وقت کمی نے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں مندی کا رجحان نمایاں کردیا۔

Related Posts