پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ صبح 11 بجے اپ ڈیٹ ہونے والے نرخ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 277 روپے 20 پیسے جبکہ فروخت 279 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 365 روپے 61 پیسے اور قیمت فروخت 370 روپے 11 پیسے رہی جبکہ یورو 304 روپے 27 پیسے میں خریدا اور 309 روپے 7 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 90 پیسے جبکہ فروخت 74 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے درہم کی قیمت خرید 75 روپے 50 پیسے اور فروخت 76 روپے 20 پیسے رہی۔
اوپن مارکیٹ میں آسٹریلوی ڈالر 184 روپے 95 پیسے میں خریدا اور 191 روپے 48 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 192 روپے 32 پیسے جبکہ فروخت 199 روپے 25 پیسے رہی۔ چینی یوآن 38 روپے 55 پیسے میں خریدا اور 38 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید 1.7198 روپے اور فروخت 1.7893 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بینک خریداری ریٹ 276 روپے 45 پیسے جبکہ فروخت کا ریٹ 276 روپے 95 پیسے رہا۔ یورو کا بینک خریداری ریٹ 303 روپے 87 پیسے اور فروخت کا ریٹ 304 روپے 42 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ 364 روپے 90 پیسے میں خریدا جبکہ 365 روپے 56 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 69 پیسے اور فروخت 73 روپے 82 پیسے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 185 روپے 85 پیسے اور فروخت 186 روپے 19 پیسے، کینیڈین ڈالر 193 روپے 21 پیسے اور 193 روپے 55 پیسے، جبکہ چینی یوآن 41 روپے 47 پیسے اور 41 روپے 54 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح جاپانی ین کی قیمت خرید 1.7351 روپے اور فروخت 1.7382 روپے رہی۔ سنگاپور ڈالر 214 روپے 44 پیسے میں خریدا اور 214 روپے 83 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ سوئس فرانک کی قیمت خرید 328 روپے 93 پیسے اور فروخت 329 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دیگر کرنسیوں میں ڈینش کرون 40 روپے 66 پیسے، ہانگ کانگ ڈالر 35 روپے 24 پیسے، سویڈش کرونا 27 روپے 29 پیسے اور تھائی بھات 8 روپے 16 پیسے کی قیمت خرید پر دستیاب رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








