بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی! فی بیرل 85 ڈالر کی سطح پر

تازہ ترین

تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں منگل 17 نومبر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی برآمدات میں بہتری اور عالمی سطح پر سپلائی بڑھنے کی توقعات نے قیمتوں کو نیچے دھکیل دیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے سودے 78 سینٹ یعنی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 91.66 ڈالر فی بیرل پر آگئے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 73 سینٹ یعنی 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 84.99 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکہ کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں خام تیل کی مقدار بھی مزید کم ہوگئی ہے اور یہ اگست 1982 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی محکمہ توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو میں تیل کے ذخائر کم ہوکر 276.4 ملین بیرل رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ہنگامی تیل ذخائر سے مسلسل تیل نکالنے کا عمل ایک معاہدے کے تحت جاری ہے جس کے مطابق ان ذخائر سے مجموعی طور پر 172 ملین بیرل خام تیل مارکیٹ میں فراہم کیا جانا ہے۔

Related Posts