سیاسی بحث سے ہاتھا پائی تک! ٹی وی اسٹوڈیو میدان جنگ بن گیا، ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آرمینیا میں براہِ راست ٹی وی نشریات کے دوران سیاسی بحث اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب پروگرام میں شریک دو مہمانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد نوبت مار پیٹ تک جا پہنچی۔

واقعہ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پیش آیا جہاں اپوزیشن کے سیاسی ایجنڈے پر گفتگو جاری تھی۔ بحث کے دوران پروگرام میں شریک ایک تجزیہ کار نے سیاسی رہنما سے آرمینیا کے سابق صدر اور ایک صحافی کے درمیان مبینہ تعلقات کی نوعیت سے متعلق سوال کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

ابتدا میں زبانی تکرار تک محدود رہنے والی بحث دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی۔ دونوں مہمانوں نے ایک دوسرے پر ذاتی الزامات عائد کیے اور سخت و نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب دونوں افراد نے براہِ راست نشریات کے دوران ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں سے حملہ کردیا۔ اسٹوڈیو میں اچانک ہونے والی اس ہاتھا پائی سے پروگرام کا ماحول مکمل طور پر تبدیل ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد ٹی وی چینل کا عملہ دونوں افراد کو الگ کرنے کے لیے اسٹوڈیو میں پہنچا اور بیچ بچاؤ کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابتدائی طور پر عملے کو انہیں قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران پیش آنے والے اس غیر معمولی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے جس میں دونوں مہمانوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی دیکھی جاسکتی ہے۔

Related Posts